ہری پور این اے 18 کے ضمنی انتخاب میں پوسٹل ووٹنگ کا نتیجہ آگیا۔ سنٹرل جیل سے شہرناز عمرایوب کو 1496 ووٹ ملے ہیں ۔مسلم لیگ ن کے بابرنوازنے 338 ووٹ حاصل کیے۔
الیکشن کی مہم کے دوران سرکاری افسران کو دھمکانے کے معاملے پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی طلبی کے باوجود الیکشن کمیشن میں پیش نہ ہوئے ۔ وکیل صفائی علی بخاری نے نوٹس کی قانونی حیثیت پر سوال اٹھا دیا ۔
الیکشن کمیشن نے سہیل آفریدی کو ایک دن کیلئے حاضری سے استثنیٰ دیتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ آج کی سماعت کا عبوری آرڈر جاری کیا جائے گا۔ اگلی تاریخ اسی آرڈر میں دیں گے۔
ایبٹ آباد کی تحصیل حویلیاں میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے ضمنی انتخاب کے نتائج میں ردوبدل یا دھاندلی کی کوشش کرنے والوں کو سخت انتباہ جاری کیا تھا۔انہوں نے انتخاب میں شہرناز کی فیصلہ کن جیت کی پیش گوئی کی اور دعویٰ کیا کہ نتخاب میں کوئی حقیقی مقابلہ نہیں۔
این اے 18 پر ضمنی انتخاب 23 نومبر اتوارکو ہوگا۔شہرناز عمر ایوب اس نشست پر امیدوار ہیں جو ان کے شوہر کی نااہلی کے باعث خالی ہوئی تھی۔
ہری پور کی سیاسی تاریخ میں آج تک کوئی بھی خاتون براہِ راست انتخاب جیت کر صوبائی یا قومی اسمبلی نہیں پہنچی۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos