وزیراعظم آزادکشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے نومنتخب 20 رکنی کابینہ کو محکمہ جات کے قلمدان سونپ دیئے , نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔
نوٹیفکیشن میں 18 وزرا اور مشیران حکومت کو محکمے الاٹ کئے گئے ہیں جس کے مطابق میاں عبدالوحید موست سینئر وزیر کو قانون، انصاف، پارلیمانی امور و انسانی حقوق کا قلمدان دیا گیا ہے۔
سردار جاوید ایوب کو جنگلات وائلڈ لائف و فشریز اور ترقیاتی ادارہ مظفر آباد،سید بازل علی نقوی صحت عامہ و بہبود آبادی، چوہدری عامر یاسین لوکل گورنمنٹ ودیہی ترقی، سردار فہیم ربانی سیاحت و آثار قدیمہ، ظفر اقبال ملک ہائیر ایجوکیشن اور چوہدری قاسم مجید خزانہ اور ان لینڈ ریونیو کے وزیر ہوں گے۔
دیوان علی خان چغتائی محکمہ تعلیم سکولز اینڈ ایلیمنٹری،جاوید اقبال بڈھانوی خوراک، سردار ضیاء القمر خان مواصلات و تعمیرات عامہ، چوہدری ارشد حسین توانائی و آبی وسائل، سردار فہیم اختر ربانی سیاحت وآثار قدیمہ، سردار محمد حسین خان عشر، زکوة، سماجی بہبود اور ترقی نسواں، چوہدری علی شان سونی زراعت،امور حیوانات ،آبپاشی،ڈیری ڈویلپمنٹ و سمال ڈیمز،چودھری محمد اخلاق مال،کسٹوڈین و سٹیمپس اور چودھری محمد رفیق نئیر مذہبی امور،اوقاف کےوزیر بن گئے ہیں۔
چوہدری محمد رشید پاور ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن، محترمہ نبیلہ ایوب کو کشمیر کاز آرٹس اینڈ لینگویجز کے محکمے تفویض کئے گئے ہیں ۔
دو مشیران جن میں سردار احمد صغیر کو مشیر برائے سپورٹس، یوتھ و یوتھ کلچر، اور سردار فہد یعقوب خان کو مشیر برائے صنعت،تجارت، لیبر اوزان پیمائش و گورنمنٹ پرنٹنگ پریس کےقلمدان سونپ دیئے گئے ہیں وزیراعظم آزادکشمیر فیصل ممتاز راٹھور کی منظوری کے بعد محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کے کابینہ ونگ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
یاد رہے محکمہ اطلاعات، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیوٹا کے محکمے تاحال کسی کو تفویض نہیں کئے گیے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos