فائل فوٹو
فائل فوٹو

چاند نظر نہیں آیا، یکم جمادی الثانی اتوار کو ہو گی

لاہور: ملک بھر میں چاند نظر نہیں آیا، یکم جمادی الثانی 1447 کل اتوار 23نومبرکو ہو گی۔

تفصیلات کے مطابق ایوان اوقاف میں  جمادی الثانی کا چاند دیکھنے کیلئے صوبائی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوا۔اجلاس کی صدارت چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے کی ۔اجلاس میں مرکزی و صوبائی رویت ہلال کمیٹی کے ممبران شریک ہوئے۔چاند دیکھنے کے لئے محکمہ موسمیات کے نمائندگان بھی اجلاس میں شریک تھے

اجلاس میں ملک بھر سے موصول شہادتوں اور موسمی رپورٹس کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق موسم صاف تھا مگر کہیں سے شہادت موصول نہ ہوئی۔مرکزی، زونل اور ضلعی رویت ہلال کمیٹیوں نے چاند کی عدم رویت کی تصدیق کی۔

چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزادکاکہناتھا کہ جمادی الثانی1447 کا چاند نظر نہیں آیا، یکم جمادی الثانی کل بروز اتوار23نومبر کو ہو گی،اجلاس میں پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں کیلیے خصوصی دعا کی گئی۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔