دبئی ائرشومیں گذشتہ دنوں جس تیجس کا تیل رسنے کی وڈیوزاورتصاویروائرل ہوئی تھیں ، ممکنہ طورپر وہی بھارتی طیارہ آج فضائی مظاہرے کے دوران گرکرتباہ ہوا۔
تصاویر میں دیکھاجاسکتاہے کہ بھارتی عملے نے طیارے سے رسنے والے تیل کے نیچے کارڈبورڈ کا ایک بیگ رکھ دیاتھا۔
17 سے 21نومبر تک دبئی ایئر شو میں بھارت نے لڑاکا طیارے تیجس نمائش کے لیے رکھے تھے۔
بھارتی حکومت نے طیارے سے تیل رسنے کی تردید کی تھی۔پی آئی بی فیکٹ چیک نے ایکس پر لکھا کہ یہ معمول کا عمل تھا جس میں طیارے کے انوائرمینٹل کنٹرول سسٹم اور آن بورڈ آکسیجن جنریٹنگ سسٹم سے آلودہ پانی نکالا گیا۔
دفاعی امور کے ماہر اجے شکلا کا کہنا ہے کہ تیجس مارک 1اے لڑاکا طیارے کی لاگت500کروڑ روپے کے لگ بھگ ہے، جو سخوئی 30ایم کے آئی لڑاکا طیارے سے 120 کروڑ روپے زیادہ ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos