حالی نجیب۔ سوشل میڈیا فوٹو

سینیٹر مشاہد حسین کے طالبان مخالف بیان پر افغان روشن خیال بھی بھڑک اٹھے

سابق صدر ڈاکٹر نجیب اللہ کی صاحبزادی حالی نجیب اللہ نے سابق پاکستانی سینیٹر اور سیاست دان مشاہد حسین کے تبصرے پر ردعمل کا اظہار کیا ہے، جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ 95 فیصد افغان طالبان کی حکومت سے بے زار اور غیر مطمئن ہیں۔

 

انہوں نے جواب میں لکھاکہ سو فیصد افغان آپ کی ہرزہ سرائی  سے تنگ ہیں۔

 

حالی نجیب نے مزید کہا کہ پاکستان کو افغانستان کے خلاف الزامات اور بیانات کی بجائے اپنے اندرونی مسائل خود حل کرنے چاہئیں۔

 

یہ ردعمل مشاہد حسین کے ایک انٹرویو میں افغانستان کی صورتحال پر سخت تبصرے کے بعد آیا جس میں کہا گیا تھا کہ طالبان نے قرون وسطیٰ کا دور شروع کر دیا ہے۔

مشاہد حسین کے مطابق طالبان کو امریکہ اقتدار میں لایا تھا اور ان کا فغانوں سے کوئی تعلق نہیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔