کراچی،آگ کے باعث فیکٹری کی خستہ حال عمارت کا کچھ حصہ منہدم

 

کراچی کے علاقے کورنگی مہران ٹاؤن میں ڈرائیونگ لائسنس برانچ کے قریب واقع ایک فیکٹری میں آگ لگ گئی جس پر فائر بریگیڈ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے قابو پالیا۔ آگ بجھانے کے عمل میں 8 فائر ٹینڈرز اور 2 واٹر باوزرز نے حصہ لیا۔

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ کی شدت کے باعث فیکٹری کی خستہ حال عمارت کا کچھ حصہ منہدم ہوگیا۔ خوش قسمتی سے واقعے کے وقت فیکٹری میں کوئی موجود نہیں تھا۔ فیکٹری میں بڑی مقدار میں موجود فائبر مکمل طور پر جل گیا۔

ابتدائی طور پر آگ لگنے کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا، حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔