کراچی،غیر قانونی پارکنگ کیخلاف کارروائی کیلئے روبوٹ کاریں متعارف

کراچی: شہر کے مصروف تجارتی علاقوں میں غیر قانونی پارکنگ کے خلاف کارروائی کے لیے کراچی پولیس نے روبوٹ کاریں متعارف کرا دی ہیں۔ یہ کاریں خودکار کیمروں کی مدد سے سڑکوں پر موجود گاڑیوں کی سکیننگ کریں گی اور فوری طور پر جرمانے جاری کریں گی۔

ٹریفک ایڈمن کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس کاشف ندیم کے مطابق محکمے نے اس نئے نظام کی تمام تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ پہلے مرحلے میں یہ روبوٹ کاریں صدر اور طارق روڈ کے بازاروں میں پیٹرولنگ کا آغاز کریں گی۔

یہ خصوصی گاڑیاں تقریباً 20 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سڑکوں کو اسکین کریں گی۔ جہاں بھی گاڑیاں یا موٹر سائیکلیں ڈبل پارکنگ یا نو پارکنگ زونز میں کھڑی پائی جائیں گی، وہاں فوراً ای ٹکٹ جاری کیا جائے گا۔

کراچی میں ای چالان سسٹم کے بعد روبوٹ کاروں کے تعارف سے شہری علاقوں میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر مؤثر نگرانی اور فوری کارروائی ممکن ہو جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔