11 ویں قومی مالیاتی کمیشن کا اجلاس 4 دسمبر کو طلب

 

اسلام آباد: حکومت نے 11 ویں قومی مالیاتی کمیشن کا اجلاس 4 دسمبر کو طلب کر لیا ہے۔ اجلاس کی صدارت وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اورنگزیب کریں گے جبکہ چاروں صوبوں کے وزرائے خزانہ اور پرائیوٹ ممبران بھی شریک ہوں گے۔

اجلاس کے ایجنڈے کے مطابق وفاقی سیکرٹری مرکزی حکومت کی مالی صورتحال پر بریفنگ دیں گے جبکہ صوبوں کے نمائندے 10، 10 منٹ کے لیے اپنی مالی پوزیشن پر بریفنگ پیش کریں گے۔

وزارت خزانہ کے مطابق 4 دسمبر کے اجلاس میں قومی مالیاتی کمیشن ایوارڈ طے کرنے کے لیے آئندہ اجلاسوں کا شیڈول اور ٹائم لائنز بھی مقرر کی جائیں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔