لاہور: پنجاب میں فضائی آلودگی میں تاحال کوئی کمی نہیں آئی اور لاہور آج بھی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں دوسرے نمبر پر ہے۔
عالمی ویب سائٹس کے مطابق لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) 368 ریکارڈ کیا گیا ہے، جب کہ کراچی میں یہ 209 ہے، جو دنیا کے چھٹے سب سے آلودہ شہر کے برابر ہے۔
محکمہ ماحولیات پنجاب کی ویب سائٹ کے مطابق قصور آج صبح 500 ائیر پارٹیکولیٹ میٹرز کے ساتھ صوبے کا سب سے آلودہ شہر رہا، جبکہ خانیوال میں 365 اور لاہور میں 353 ریکارڈ کیے گئے۔
شدید دھند کے باعث موٹروے ایم ون پشاور سے رشکئی تک بند ہے، جس سے آمد و رفت متاثر ہوئی ہے۔
محکمہ ماحولیات نے شہریوں سے مشورہ دیا ہے کہ وہ دھند اور فضائی آلودگی کے دوران باہر نکلنے میں احتیاط کریں اور بچوں، بزرگوں اور سانس کی بیماری رکھنے والے افراد کو زیادہ محتاط رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos