سونے کی درآمد و برآمد پر پابندی ختم

 اسلام آباد: وفاقی حکومت نے سونے کی درآمد اور برآمد پر عائد پابندی ختم کر دی ہے۔

نجی ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد وزارت تجارت نے سونے کی درآمد و برآمد پر پابندی ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق عالمی تجارت سے متعلق معطل شدہ ایس آر او بحال کر دیا گیا ہے، اور قیمتی دھاتوں و زیورات کی درآمد و برآمد سے متعلق بعض ترامیم بھی کی گئی ہیں۔ تاہم سونے کی تجارت کا فریم ورک شفافیت اور خودکار نظام کے ساتھ جاری رہے گا۔

یاد رہے کہ اس سال مئی میں سونے کی ایکسپورٹ اور امپورٹ پر پابندی عائد کی گئی تھی، جس کی وجہ اسمگلنگ کی شکایات بتائی گئی تھیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔