کابل نے بھارتی سرمایہ کاروں کو افغانستان میں ٹیرف پر سہولت دینے کی پیش کش کردی۔
امارت اسلامیہ افغانستان کے وزیرصنعت و تجارت نورالدین عزیزی نے نئی دہلی میں ایک میٹنگ کے دوران افغانستان اور ہندوستان کے درمیان تجارت کو بڑھانے پر زور دیا ۔
انہوں نےکہا کہ کابل اور نئی دہلی کے درمیان اقتصادی تعاون کو وسعت دینے کی وسیع صلاحیتیں موجود ہیں، اور امارت اسلامیہ کا ہدف ہندوستان کے ساتھ تجارت کے حجم کو بڑھانا ہے۔
صنعت و تجارت کے افغان وزیر نے ملک میں سرمایہ کاری کے مواقع پیدا کرنے پر زور دیتے ہوئے بھارتی سرمایہ کاروں سے کہاکہ وہ افغانستان بھر میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کریں۔
انہوں نے مزید کہاکہ ہو سکتا ہے کہ بھارت اس حوالے سے بہترین موقع فراہم کرتاہو، ہم اس حوالے سے یقینی طور پر کچھ نہیں کہہ سکتے، لیکن دونوں ملکوں کے درمیان موازنہ بھی نہیںہوسکتا، افغانستان میں، ہم کسی بھی چیز پرسپورٹ کرنے کا فیصلہ کرتے ہیں، اگر پیداوار کا 20 فیصد شروع ہو گیا تو ہم اس حد تک ٹیرف سے مدد کرتے ہیں؛ اور اگر 50٪ خود تک پہنچ جائے تو ہم اس حساب سے سپورٹ کرتے ہیں۔
فغان وزیر صنعت و تجارت نے اس بات پر زور دیا کہ افغانستان کی سکھ اور ہندو برادریوں کو واپس آکرملکی تعمیر نو میں اپنا حصہ ڈالنا چاہیے۔
نورالدین عزیزی نے ادویہ کی درآمدات، فارما کے معیار، سرمایہ کاری اور منشیات کی تجارت کے چیلنجوں کو کم کرنے پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے بھارتی اسپائس ایکسپورٹ پروموشن کونسل سے بھی ملاقات کی۔
آریانانیوزکے مطابق افغان صنعت و تجارت کی وزارت (ایم او آئی سی) نے بتایا کہ بھارت کی اسپائس ایکسپورٹ پروموشن کونسل ارکان کا کہناتھاکہ وہ افغانستان میں مشترکہ سرمایہ کاری اور مصالحہ سازی کے کارخانے قائم کرنے کے لیے تیارہیں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos