سوشل میڈیا

پنجاب میں سوشل میڈیا پر ملک دشمن بیانیہ روکنے کا منصوبہ منظور

سوشل میڈیا پر ملک دشمن، بنیاد پرست اور نفرت انگیز بیانیہ روکنے کے منصوبے کی منظوری دے دی گئی۔ سیکرٹری محکمہ داخلہ پنجاب احمد جاوید قاضی نے 12کروڑ 49لاکھ روپے کی لاگت کے میڈیاتھنک ٹینک منصوبے کی انتظامی منظوری دی۔

 

منصوبے کے تحت انتشار اور شدت پسندی سے متعلق جعلی اور اشتعال انگیز خبروں پر فوری طور پر ایکشن لیا جائے گا۔

 

پنجاب حکومت نے میڈیا تھنک ٹینک بنانے کا فیصلہ کیاہے، محکمہ داخلہ پنجاب اس منصوبے پرعملدرآمد کرے گا۔

 

پنجاب کا محکمہ داخلہ مین اسٹریم میڈیا، ڈیجیٹل میڈیا اور سوشل میڈیا کی24گھنٹے مانیٹرنگ کرے گا۔

 

منصوبہ24ماہ میں مکمل ہوگا۔

 

فیک نیوزکی فوری نشاندہی ممکن ہوگی،فوری سدباب کیا جائے گا۔

 

منصوبے کے تحت ففتھ جنریشن تھریٹس ختم کیے جائیں گے، ایکس، فیس بک، یو ٹیوب، ٹک ٹاک، انسٹاگرام کی سخت مانیٹرنگ ہوگی۔

فیک نیوزکی تجزیاتی رپورٹس مرتب کی جائیں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔