راولپنڈی کے علاقے کمرشل مارکیٹ میں اتوار کو 5بج کر 19 منٹ پر ایک مسجد سے فجر کی اذان شروع ہوئی تو چندہی سکینڈبعد ایک دوسری مسجد سے لائوڈ سپیکرپر کہا گیا کہ ابھی دومنٹ باقی ہیں، آپ نے پہلے ہی اذان دے دی ہے۔
یہ اعلان ہونے کے تین منٹ بعد،اس مسجدسے 5بج کر 22 منٹ پردوسری اذان شروع ہوئی۔
واضح رہے کہ گذشتہ دنو ں نظام صلوۃٰ سے متعلق اجلاس میں وفاقی وزارتِ مذہبی امور نے اہم فیصلے کیے تھے ۔ان کے تحت جڑواں شہروں کی تمام مساجد میں ایک ہی وقت پر اذان اور باجماعت نماز ادا ہوگی، وزارت مذہبی امور جلد ہی اذان اور نماز کے شیڈول کا کیلنڈر بھی جاری کرے گی۔
ترجمان وفاقی وزارت مذہبی امور کے مطابق علمائے کرام نے اسلام آباد اور راولپنڈی میں یکساں اوقاتِ اذان ونماز کے نفاذ اور خطباتِ جمعہ کے موضوعات کی فہرست تیار کرنے پر بھی اتفاق کیا تھا۔ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق نظام صلوۃ کو مؤثر بنانےکیلئےضروری قانون سازی بھی کی جائےگی ۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos