گنے کے کاشتکاروں نے شوگر ملز کا 400 روپے فی من نرخ مسترد کر دیا
شوگر ملز گنے کے حقیقی مارکیٹ ریٹ کے مطابق قیمتیں مقرر کریں تاکہ وہ اپنا محصول بروقت اور منصفانہ معاوضے کے ساتھ بیچ سکیں۔ کسانوں کامطالبہ
November 23, 2025 · قومی
گھوٹکی: گنے کے کاشتکاروں نے شوگر ملز کی جانب سے 400 روپے فی من مقرر کردہ نرخ کو مسترد کر دیا ہے۔ کسانوں کا کہنا ہے کہ یہ نرخ ان کے لیے ناقابلِ قبول ہے اور کسانوں کا معاشی قتل کرنے کے مترادف ہے۔
دریں اثنا، ضلع سجاول میں قائم تینوں شوگر ملیں تاحال بند ہیں، جس کے باعث گنے کے کاشتکار شدید پریشانی کا سامنا کر رہے ہیں۔
کسانوں نے مطالبہ کیا ہے کہ شوگر ملز گنے کے حقیقی مارکیٹ ریٹ کے مطابق قیمتیں مقرر کریں تاکہ وہ اپنا محصول بروقت اور منصفانہ معاوضے کے ساتھ بیچ سکیں۔