پاکستان کی جانب سے سرحدی بندش کے باعث افغانستان کو شدید اقتصادی نقصان کا سامنا ہے، جبکہ افغان طالبان کی ہٹ دھرمی برقرار ہے۔
آمو ٹی وی کے مطابق سرحد کی بندش سے افغانستان میں بنیادی اشیاء کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں اور عوام عام ضروریات زندگی حاصل کرنے میں مشکلات کا شکار ہیں۔ افغان شہریوں نے حکومت پر شدید تنقید کی ہے کہ قیمتوں میں اضافہ عام لوگوں کے لیے ناقابل برداشت ہو گیا ہے۔
افغان چیمبر آف کامرس کے مطابق ہر ماہ سرحد بند رہنے کی وجہ سے تقریباً 200 ملین ڈالر کا نقصان ہو رہا ہے۔ پاکستان پر تجارتی انحصار کی وجہ سے یہ بندش افغانستان کی معیشت پر سب سے زیادہ اثر ڈال رہی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ خوراک اور ایندھن کی بڑھتی قیمتیں سردیوں میں افغان عوام کی زندگی مزید مشکل بنا سکتی ہیں، اور اگر سرحد جلد نہ کھلی تو انسانی اور اقتصادی نقصان میں اضافہ ہوگا۔
افغان طالبان کی سرحدی ہٹ دھرمی نے ملک کو اقتصادی بحران میں دھکیل دیا ہے اور عوام کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos