ہری پور ضمنی انتخابات میں عمران خان کی پارٹی ہی جیتے گی،عمر ایوب

ہری پور: پی ٹی آئی کے رہنما عمر ایوب نے دعویٰ کیا ہے کہ ہری پور کے ضمنی انتخابات میں بانی عمران خان کی پارٹی ہی جیتے گی۔

عمر ایوب نے کھلابٹ سیکٹر ون میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 2024 کے الیکشن میں مخالفین کی شدید مخالفت کے باوجود پی ٹی آئی نے 29 میں سے 27 پولنگ اسٹیشنز جیتے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن کے امیدوار کو ہمارے امیدوار نے 82 ہزار ووٹوں سے شکست دی تھی اور یہاں کھلابٹ میں ن لیگ کا اپنا پولنگ اسٹیشن بھی ہارا تھا۔

عمر ایوب کا کہنا تھا کہ اس بار تمام 29 پولنگ اسٹیشنز بانی پی ٹی آئی کی پارٹی کے جیتنے کی توقع ہے اور چیزیں بالکل واضح ہیں۔ واضح رہے کہ عمر ایوب کی سزا کے بعد خالی ہونے والی نشست پر ان کی اہلیہ بطور امیدوار انتخاب لڑ رہی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔