اسلام آباد: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے دفتر خارجہ میں مینا بازار کا افتتاح کیا، جس میں مختلف ممالک کے ثقافتی رنگ اور روایتی سٹالز نمایاں رہے۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ مینا بازار مختلف ثقافتوں کو یکجا کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے اور دوست ممالک کے سٹالز پاکستان کے تعلقات کی اہمیت اجاگر کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے سرگرم ہے اور پفوا کی سماجی فلاح و بہبود میں خدمات قابل ستائش ہیں۔
مینا بازار کا انعقاد فارن آفس ویمن ایسوسی ایشن کی جانب سے کیا گیا، جس میں نائب وزیراعظم نے سٹالز کا تفصیلی معائنہ کیا اور سیکرٹری خارجہ بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos