عوام فارم 45 لیے بغیر کسی پولنگ اسٹیشن کو نہ چھوڑیں۔بلاول

 چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ضمنی انتخابات کے موقع پر عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنا حق رائے دہی استعمال کریں اور ووٹ ڈالیں۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ آج جنوبی پنجاب میں دو ضمنی انتخابات ہو رہے ہیں، پی پی 269 مظفر گڑھ سے میاں علمدار قریشی اور این اے 185 ڈیرہ غازی خان سے دوست محمد کھوسہ پارٹی کے امیدوار ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ شدید مشکلات کے باوجود متاثر کن انتخابی مہم چلانے پر دونوں امیدواروں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں اور مظفر گڑھ و ڈیرہ غازی خان کے عوام سے درخواست کی کہ ووٹ ڈالیں اور اپنی آواز بلند کریں۔ انہوں نے پارٹی کارکنان کو ہدایت دی کہ فارم 45 لیے بغیر کسی پولنگ اسٹیشن کو نہ چھوڑیں۔

چیئرمین پی پی پی نے مزید کہا کہ انشاء اللہ وسیب کا نشان تیر اور جیت کا نشان بھی تیر ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔