لاہور : قومی اسمبلی کے 6 اور پنجاب اسمبلی کے 7 حلقوں میں ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ کا وقت ختم ہو گیا،جب کی سیکیورٹی کے سخت انتظامات میں ووٹوں کی گنتی کا آغاز کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ہری پور، لاہور، فیصل آباد، ساہیوال، ڈیرہ غازی خان، سرگودھا، میانوالی، مظفرگڑھ کے 13 قومی و صوبائی حلقوں میں ضمنی الیکشن ہوئے۔
ہری پور، این اے 18
141 پولنگ اسٹیشن کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے بابر نواز 44680 ووٹ لے کر پہلے جبکہ آزاد امیدوار شہر ناز 41814 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
این اے 185 ڈی جی خان
حلقے کے 56 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے امیدوار محمود قادر لغاری 21223 ووٹ لے کر آگے جبکہ پیپلزپارٹی کے امیدوار سردار دوست کھوسہ 9602 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
چیچہ وطنی: این اے 143 ضمنی انتخابات
اس حلقے کے 363 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے چوہدری محمد طفیل جٹ 110891 ووٹ لیکر آگے جبکہ آزاد امیدوار ضرار اکبر 10375 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔
اہور: این اے 129
اس حلقے کے 142 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے حافظ نعمان 15532 ووٹ لیکر آگے، پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ چوہدری ارسلان 9768 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
فیصل آباد: حلقہ نمبراین اے 96
153 پولنگ اسٹیشن کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار بلال چوہدری 63957 ووٹ لے کر پہلے جبکہ آزاد امیدوار ملک نواب شیر وسیر 21067 ووٹ دوسرے نمبر پر ہیں۔
مظفرگڑھ: پی پی 269
63 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی پی پی کے میاں علمدارقریشی 23227 ووٹ لیکر آگے جبکہ آزاد امیدوار اقبال پتافی 13444 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
میانوالی: حلقہ پی پی 87
7 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق علی حیدرنور خان 3684 لے کر آگے جبکہ نوابزادہ ایاز خان 240 لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
فیصل آباد: پی پی 98
غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے آزاد علی تبسم نے 28907 ووٹ کے ساتھ پہلے جبکہ آزاد امیدوار محمد اجمل چیمہ 20401 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔
فیصل آباد، پی پی 115
68 پولنگ کے اسٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے محمد طاہر پرویز 12431 ووٹ لے کر پہلے جبکہ آزاد امیدوار محمد اصغر نے 2012 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
فیصل آباد: پی پی 116
ووٹنگ ختم ہونے کے بعد گنتی کا عمل جاری ہے
ساہیوال: پی پی 203
178 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطبق مسلم لیگ ن کے چوہدری محمد حنیف جٹ 44965 ووٹ لیکر آگے جبکہ آزاد امیدوار فلک شیر ڈوگر10321 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔
سرگودھا،پی پی 73
42 پولنگ اسٹیشن کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق ن لیگ کے سلطان علی رانجھا 14831 ووٹ کے ساتھ پہلے جبکہ آزاد امیدوار حارث رانجھا 1700 ووٹ دوسرے نمبر پر ہیں۔
پولنگ
قبل ازیں پولنگ صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہی۔ اس دوران ووٹرز اپنے پسندیدہ امیدوار کے حق میں مہر ثبت کریں گے۔
انتظامیہ کے مطابق مجموعی طور پر 2 ہزار 792 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے، جن میں 408 کو انتہائی حساس اور 1,032 کو حساس قرار دیا گیا تھا، جبکہ امن و امان برقرار رکھنے کے لیے 20 ہزار سے زائد سیکیورٹی اہلکار تعینات کیے گئے۔
این اے 18 ہری پور میں 9 امیدوار میدان میں موجود ہیں پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ آزاد امیدوار شہرناز، مسلم لیگ ن کے بابر نواز خان اور پیپلز پارٹی کی ارم فاطمہ کے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہے۔
یہ نشست پی ٹی آئی کے عمر ایوب کی 9 مئی کیس میں سزا اور نااہلی کے باعث خالی ہوئی تھی۔
این اے 96 فیصل آباد کے حلقے میں 16 امیدوار مدِ مقابل ہیں۔ مسلم لیگ ن کے طلال بدر چوہدری کا 15 آزاد امیدواروں سے مقابلہ ہوگا۔ یہ نشست پی ٹی آئی کے رائے حیدر علی کھرل کی نااہلی کے بعد خالی ہوئی۔
حلقہ این اے 104 فیصل آباد میں ن لیگ کے راجہ دانیال اور 4 آزاد امیدواروں میں انتخابی مقابلہ ہوگا۔
یہ نشست سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین حامد رضا کی 9 مئی کیس میں سزا کے باعث خالی ہوئی تھی۔
این اے 185 ڈیرہ غازی خان کے اس حلقے میں 8 امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔ مسلم لیگ ن کے محمود قادر لغاری اور پیپلز پارٹی کے سردار دوست محمد کھوسہ کے مابین کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے۔
یہ نشست پی ٹی آئی کی زرتاج گل وزیر کی 9 مئی کیس میں سزا اور نااہلی کے نتیجے میں خالی ہوئی تھی۔
صبح پولنگ کا آغاز سستی سے ہوا، بیشتر مقامات پر ووٹ ڈالنے والوں کی بہت کم تعداد پولنگ اسٹیشنز پر پہنچی تاہم وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ پولنگ کی رفتار میں کچھ بہتری آئی اور ووٹر پولنگ اسٹیشنز پر پہنچنے لگے ہیں۔
این اے 18 ہری پور، این اے 129 لاہور، این اے 143 ساہیوال، این اے 185 ڈیرہ غازی خان، این اے 96 فیصل آباد اور این اے 104 فیصل آباد پر ضمنی انتخاب ہورہا ہے۔
پنجاب اسمبلی کے حلقوں پی پی 98، 115 اور 116 فیصل آباد جبکہ پی پی 73 سرگودھا، پی پی 87 میانوالی، پی پی 203 ساہیوال اور پی پی 269 مظفرگڑھ پر بھی ووٹ ڈالے جارہے ہیں۔
جڑانوالہ میں این اے 96 میں ضمنی انتخاب کے دوران ضابطہ اخلاقی کی خلاف ورزی سامنے آئی ہے۔ مختلف پولنگ اسٹیشن پر ووٹرز کی ووٹ کاسٹ کرنے کی ویڈیوز منظرعام پر آگئیں۔
موبائل سے ویڈیو بنانے پر صوبائی الیکشن کمشنر نے عملے کو ہدایت کی ہے کہ پولنگ اسٹیشن پر تعینات سیکیورٹی اہلکار کسی بھی ووٹر کو موبائل فون نہ لے جانے دیں۔صوبائی الیکشن کمشنر نے کہا کہ پولنگ اسٹیشن پر موجود تمام عملہ ووٹ کی رازداری کو یقینی بنائے۔
پی پی 98 چک جھمرہ فیصل آباد میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ کا عمل جاری ہے، پولنگ اسٹیشن نمبر 68 میں خواتین کا ایک بھی ووٹ کاسٹ نہیں ہوا۔
ایک ہزار 84 مرد ووٹرز میں سے اب تک صرف 7 ووٹ کاسٹ ہوسکے ہیں، پولنگ اسٹیشن پر کسی امیدوار کا کوئی پولنگ ایجنٹ بھی نہیں پہنچا۔
صوبائی حلقہ پی پی 269 گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول کرم داد پولنگ اسٹیشن میں بدنظمی کا واقعہ سامنے آیا ہے۔
پیپلزپارٹی اور آزاد امیدوار کے حامی پولنگ اسٹیشن کے باہر موجود ہیں جہاں ان کی پولیس سے تلخ کلامی ہوئی۔
دونوں امیدواروں کے حامیوں نے ایک دوسرے پر دھاندلی کے الزامات لگائے، پولیس اور ایلیٹ فورس کی نفری پہنچ گئی۔
فیصل آباد کے حلقہ این اے 104 میں معذور میاں بیوی ووٹ کاسٹ کرنے کے لیے پولنگ اسٹیشن پہنچ گئے۔
دونوں میاں بیوی محلے دار کی مدد سے پولنگ اسٹیشن پہنچے، میاں نے پولنگ اسٹیشن نمبر 159 اور بیوی نے پولنگ اسٹیشن نمبر 160 پر اپنا حقِ رائے دہی استعمال کیا۔
ترجمان الیکشن کمشنر پنجاب کا کہنا ہے صوبے کے 12 حلقوں میں ضمنی انتخابات کے لیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ متعلقہ حلقوں کے ووٹرز بلا خوف و خطر پولنگ اسٹیشنز پر آئیں اور اپنا حق رائے دہی استعمال کریں۔
ترجمان الیکشن کمشنر کے مطابق معذور افراد، حاملہ خواتین، بزرگ افراد اور خواجہ سراؤں کا ووٹ ترجیحی بنیاد پر کاسٹ کروایا جائے گا۔
صوبائی وزیر قانون پنجاب رانا محمد اقبال خان نے کہا ہے کہ سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے ہیں، عوام سے اپیل ہے کہ سیکیورٹی اداروں سے بھرپور تعاون کریں۔
انہوں نے کہا کہ پولنگ اسٹیشنز کے اندر و باہر اضافی نفری تعینات کی گئی ہے، امن و امان برقرار رکھنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔
این اے 18 ہری پور میں پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ آزاد امیدوار شہرناز، ن لیگ کے بابر نواز خان اور پیپلز پارٹی کی ارم فاطمہ میں سخت مقابلہ متوقع ہے، یہ نشست پی ٹی آئی کے عمر ایوب کی 9 مئی کیس میں سزا اور نااہلی کے بعد خالی ہوئی۔
این اے 96 فیصل آباد میں ن لیگ کے بلال چوہدری کا آزاد امیدوار نواب شیر سے بڑا مقابلہ ہونے کا امکان ہے جبکہ فیصل آباد ہی کے حلقہ 104 میں ن لیگ کے راجا دانیال اور چار آزاد امیدوار میدان میں ہیں، یہ نشست حامد رضا کی 9 مئی کیس میں سزا اور نااہلی پر خالی ہوئی۔
زرتاج گل کی نااہلی سے خالی این اے 185 ڈیرہ غازی خان کی نشست پر ن لیگ کے محمود قادر لغاری اور پیپلز پارٹی کے سردار دوست محمد کھوسہ میں کڑا مقابلہ ہونے کا امکان ہے۔
عام انتخابات میں این اے 129 لاہور میں میاں محمد نعمان آج پھر قسمت آزما رہے ہیں، ان کا مقابلہ حماد اظہر کے بھانجے ارسلان احمد سے ہوگا، یہ نشست میاں اظہر کی وفات پر خالی ہوئی۔
ضمنی انتخاب میں 2 ہزار 792 پولنگ اسٹیشنوں میں سے 408 کو انتہائی حساس اور ایک ہزار 32 کو حساس قرار دیا گیا ہے۔
انتخابات میں سیکیورٹی کے لیے سول آرمڈ فورسز اور پاک فوج کی تعیناتی کا حکم نامہ جاری کیا گیا، سیکیورٹی کے لیے 20 ہزار سے زائد افسران اور اہل کار تعینات کیے گئے ہیں۔
کئی مقامات پر امن و امان یقینی بنانے کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے فلیگ مارچ بھی کیا گیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ ضمنی الیکشن کے دوران سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، 2792 پولنگ سٹیشنز میں سے 408 انتہائی حساس اور 1032 حساس قرار دیئے گئے ہیں، دو ہزار سے زائد اہلکار سکیورٹی کیلئے تعینات کیے گئے ہیں، عوام الناس بلا خوف و خطر پولنگ اسٹیشنز پر ووٹ ڈالیں اور اپنا حق رائے دہی استعمال کریں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos