ضمنی انتخابات میں ن لیگ کی شاندار کامیابی پر وزیراعظم کی مبارکباد

 

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کی شاندار کامیابی پر پارٹی رہنماؤں کو مبارکباد دی ہے۔

وزیراعظم نے این اے 129 لاہور میں حافظ محمد نعمان اور این اے 143 چیچہ وطنی میں محمد طفیل جٹ کو فتح پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی قائد نواز شریف کے وژن اور بے مثال قیادت کا نتیجہ ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں عوام کی جانب سے ظاہر کردہ اعتماد، مریم نواز کی محنت اور پارٹی کارکنان کی انتھک کوششوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ جیت حکومتی کارکردگی پر عوام کے اعتماد کی بھی عکاسی کرتی ہے۔

نتائج کے مطابق، ن لیگ نے قومی اسمبلی کی تمام 6 نشستیں جیت لیں جبکہ صوبائی اسمبلی کی 7 میں سے 6 نشستیں بھی ن لیگ کے حصے میں آئیں۔ پیپلز پارٹی صوبائی اسمبلی کی صرف ایک نشست پر کامیاب رہی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔