تھائی لینڈ میں ایک وڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں 65 سالہ خاتون کی نعش میں حرکت ہوتے دیکھی جا سکتی ہے۔ اس منظر نے اہل خانہ اور آس پاس موجود لوگوں کو شدید حیرت میں ڈال دیا۔ وڈیو میں عمر رسیدہ خاتون ہاتھ ہلا رہی ہیں اور مکھیوں کو جھاڑ رہی ہیں۔
چونتھی روت کے چھوٹے بھائی مونگکول نے بتایا کہ ان کی بہن دو سال سے بستر پر تھیں اور رات دو بجے انہیں بے جان پایا گیا ۔ مونگکول نےتصدیقی کاغذات پر دستخط کر کے انہیں بدھ راہب کے حوالے کر دیا تھا تاکہ آخری رسومات کی تیاری کی جا سکے۔
انہوں نے کہاکہ میں صدمے میں تھا، لیکن خوش ہوا کہ میری بہن زندہ ہے۔ یہ ایک معجزہ ہے۔
عبادت گاہ کے ملازم تامانون نے بتایا کہ نعش کو ہال میں منتقل کرتے وقت اندر سے ہلکی آواز اور دستک سنائی دی۔ جب انہوں نے تابوت کا ڈھکن ہٹایا تو چونتھی روت حرکت کر رہی تھیں، سانس لے رہی تھیں اور سر ہلا رہی تھیں، مگر بات نہیں کر سکتی تھیں۔
چونتھی روت کواپنے گھر میں مردہ سمجھا گیا تھا۔ اہل خانہ نے انہیںبینکاک کے قریب معبد تک پہنچانے کے لیے چار گھنٹے کا سفر کیا۔ بعد میں ایمبولینس کے ذریعے انہیں بینگ یائی ہسپتال منتقل کیا گیا، اور معبد نے ان کے طبی اخراجات اٹھانے کا اعلان کیا۔
معبد کے سربراہ فرا کیتی واشیرتادا نے کہا کہ انہوں نے اپنی خدمات کے دوران ایسا کوئی واقعہ نہیں دیکھا لیکن وہ خوش ہیں کہ خاندان کو اپنی عزیز ہ کے ساتھ ایک موقع دوبارہ ملا۔
اس سے قبل فروری میں شمال مشرقی تھائی لینڈ میں 85 سالہ خاتون 40 منٹ کے لیے مردہ رہنے کے بعد زندہ ہو گئی تھیں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos