پنجاب میں علیمہ خان کی جائیدادوں کی تلاش،نتیجہ کیا نکلا

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے پنجاب کے مختلف اضلاع میں بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کی غیر منقولہ جائیدادوں کی تلاش کے بعد ابتدائی رپورٹ مرتب کرلی۔

پنجاب حکومت کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کی غیر منقولہ جائیدادوں کی تلاش کے لیے صوبے بھر کے پندرہ سے زائد اضلاع میں سروے کرایا گیا، تاہم ایف بی آر کو جمع کرائی گئی ابتدائی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کسی ضلع میں ان کے نام کوئی جائیداد نہیں ملی۔

نجی ٹی وی کے مطابق علیمہ خان کے اثاثوں کی تفصیلات طلب کیے جانے پر سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب نبیل جاوید نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو مراسلہ جاری کیا جس میں صوبے بھر سے غیر منقولہ جائیدادوں اور زرعی رقبوں کی مکمل تفصیلات طلب کی گئیں۔

رپورٹ کے مطابق پنجاب کے 15 اضلاع میں تلاش کے باوجود علیمہ خان کی ملکیت میں کوئی جائیداد نہیں پائی گئی، جبکہ دس اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز نے تحریری جواب جمع کراتے ہوئے بتایا کہ ڈیرہ غازی خان، مظفرگڑھ، خوشاب، جھنگ اور دیگر اضلاع میں بھی ان کے نام کوئی ریکارڈ موجود نہیں ہے۔

ڈپٹی کمشنرز نے تمام تفصیلات سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو کو بھجوا دی ہیں، جس کی بنیاد پر بورڈ آف ریونیو ایف بی آر کو اپنا حتمی ریکارڈ فراہم کرے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔