پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ جب ہم حملہ کرتے ہیں تو کھلم کھلا اعلان کرتے ہیں۔ اور پاکستان کبھی سویلین پر حملہ نہیں کرتا
ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) نے سینئر صحافیوں کو بریفنگ میں افغانستان پر حملے سے متعلق سوال پر ڈی جی آئی ایس پی آر نے جواب دیا کہ ہم کھلم کھلا اعلان کرتے ہیں جب حملہ کرتے ہیں اور کبھی شہریوں کو نشانہ نہیں بناتے۔انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف کمیٹیاں بنی ہوئی ہیں، فوج کے نمائندے بھی ان کمیٹیوں کاحصہ ہیں، معیشت کے خلاف جو گٹھ جوڑ بن رہاہے، بلوچستان حکومت اس کے خلاف کام کررہی ہے۔
واضح رہے کہ کابل حکام نے الزام لگایاہے کہ گذشتہ رات پاکستانی فوج نے تین افغان صوبوں پر حملہ کیا ۔ افغانستان کادعویٰ ہے کہ حملوں میں کئی شہری مارے گئے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بلوچستان کی حکومت دہشتگردی کے خلاف نیشنل ایکشن پلان کے تحت پوری طرح عمل درآمد کررہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جنرل (ر) فیض حمید کا کورٹ مارشل ایک قانونی اورعدالتی عمل ہے،اس ملے پر قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے، جیسے ہی عمل درآمد ہوگا اس پر کوئی فیصلہ آئے گا ہم آپ کو بتائیں گے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos