امریکی ریاست الاسکامیں طویل رات شرو ع ہوگئی ہے ۔ 2 مہینے تک وہاں سورج طلوع نہیں ہوگا۔
الاسکا کی شمالی بستی اتقیاگوِک (Utqiaġvik)میں قطبی رات (پولر نائٹ) شروع ہوگئی ہے۔ یہ شہر اب 22 جنوری 2026 تک سورج کو دوبارہ نہیں دیکھ پائے گا۔یعنی تقریباً 64 مسلسل دن، یا 1ہزار 536 گھنٹے۔تاہم اس دوران بستی مکمل تاریکی میں نہیں ڈوبے گی اور چند گھنٹوں تک ملگجی روشنی (civil twilight)میں رہے گی جو ہلکی نیلی ہوتی ہے اور عام طور پر طلوع آفتاب سے پہلے دکھائی دیتی ہے۔
اس تاریک بستی کا قطب شمالی سے تقریباً 1200میل (1931کلومیٹر) کے فاصلے پر ہونا طویل رات کا سبب ہے۔ سورج کے گرد چکرلگاتے ہوئے یہاں زمین کا محور تقریباً 23اعشاریہ5 ڈگری جھکا ہوا ہے۔ موسم سرما کے دوران، قطبوں کے قریبی علاقے سورج سے دور چلے جاتے ہیں اور بہت کم یا براہ راست سورج کی روشنی حاصل نہیں کرتے۔ قطب شمالی پر، یہ سورج کے بغیر دور ستمبر سے مارچ تک رہتا ہے۔
جہاں اتقیاگوِک کی سردیوں میں 60 سے زیادہ دن تاریکی ہوتی ہے، وہیں گرمیوں میں یہ شہر تقریباً 3 ماہ تک سورج کی روشنی میں رہتا ہے۔یعنی رات نہیں ہوتی۔
یہ لاسکامیں پہلا شہر ہے جو ہر سال قطبی رات میں داخل ہوتا ہے، لیکن یہ واحد نہیں ۔ آنے والے ہفتوں میں مزید تین آبادیاں بھی کئی مہینوں تک براہ راست سورج کی روشنی سے محروم ہو جائیں گی۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos