گلگت بلتستان کے نگران وزیراعلیٰ جسٹس (ر) یار محمد آج حلف اٹھائیں گے

 

گلگت بلتستان کے نامزد نگران وزیراعلیٰ جسٹس ریٹائرڈ یار محمد آج اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ ان سے حلف لیں گے۔

 

واضح رہے کہ 25 نومبر کو گلگت بلتستان حکومت اور اسمبلی اپنی 5 سالہ آئینی مدت مکمل ہونے پر تحلیل ہو گئی تھی، جس کے بعد جسٹس (ر) یار محمد کو نگران وزیراعلیٰ مقرر کیا گیا۔

 

نگران حکومت کی ذمہ داری ہوگی کہ وہ آئندہ عام انتخابات کا انعقاد کرائے۔ گلگت بلتستان میں نئے انتخابات وفاقی الیکشن ایکٹ 2017 کے تحت منعقد کیے جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔