پشاور: بم ڈسپوزل یونٹ نے ایف سی ہیڈکوارٹر پر حملے کی رپورٹ تیار کرلی ہے۔
بم ڈسپوزل یونٹ (بی ڈی یو) کی رپورٹ کے مطابق، فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈکوارٹرز پر خودکش حملہ آوروں نے 20 کلوگرام بارودی مواد استعمال کیا۔ خودکش جیکٹس میں بارودی مواد دو حصوں میں تقسیم تھا، جس سے 30 میٹر تک نقصان کا امکان تھا۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ دھماکے خودکش تھے اور ریموٹ کنٹرول کا کوئی سراغ نہیں ملا۔ جائے وقوعہ سے 8 دستی بم، 2 ملی میٹر بال بیرنگ اور 2 فٹ پرائما کارڈ بھی برآمد ہوئے۔
بی ڈی یو نے واضح کیا کہ حملہ منظم منصوبہ بندی کے تحت کیا گیا، تاہم بروقت جوابی کارروائی سے بڑے نقصان سے بچا گیا۔ دھماکے میں ایف سی کے 3 جوان شہید اور 5 زخمی ہوئے، جبکہ 8 شہری بھی زخمی ہوئے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos