ماہرین کے مطابق سردیوں میں جسم کا درجہ حرارت برقرار رکھنے کے لیے محنت زیادہ کرتا ہے، جس سے کیلوریز جلتی ہیں اور وزن کم ہونے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔ انسانی جسم میں بھوری چربی سفید چربی کے برعکس توانائی پیدا کرتی اور میٹابولزم بہتر بناتی ہے۔
تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ کپکپی کے دوران بھوری چربی کے خلیے فعال ہو جاتے ہیں اور Irisin ہارمون بھی متحرک ہوتا ہے، جو چربی گھلانے میں مدد دیتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ صرف 15 منٹ کی ہلکی کپکپی جسم کے لیے ایک گھنٹے کی ورزش جتنی کیلوریز جلا سکتی ہے۔
اس لیے سردیوں میں ہلکی کپکپی کو صرف تکلیف نہ سمجھیں بلکہ اسے وزن کم کرنے اور صحت بہتر بنانے کا قدرتی موقع سمجھیں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos