عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی

روس اور یوکرین کے ممکنہ امن معاہدے کی خبروں کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں گر گئی ہیں۔ امریکی ڈبلیو ٹی آئی کروڈ آئل کی قیمت 2.16 فیصد کمی کے بعد 57.87 ڈالر فی بیرل اور برطانوی برینٹ کروڈ آئل کی قیمت 2 فیصد کمی کے بعد 62.37 ڈالر فی بیرل ہو گئی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یوکرین کی امریکا کے امن منصوبے پر رضامندی اور مذاکرات میں پیش رفت نے مارکیٹ پر مثبت اثر ڈال کر خام تیل کی قیمتیں نیچے لانے میں مدد دی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔