اردن میں گزشتہ چند گھنٹوں کے دوران سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی وڈیوز میں دیکھا گیا کہ قانون نافذکرنے والے اداروں نے خطرناک ملزمان کے خلاف آپریشن میں ایک روبوٹ کا استعمال کیا۔
یہ روبوٹ خطرناک ملزمان کے ساتھ ممکنہ جھڑپ کے دوران سیکورٹی اہلکاروں کو تحفظ دینے کے لیےموقع کا معائنہ اور تلاشی لینے میں مدد کرتا رہا۔
اس روبوٹ کا نام "پیرابوٹ” (Parabot) ہے، جسے پیرامائونٹ نامی دفاعی صنعت سے وابستہ گروپ نے تیار کیا ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق اسے پہلی بار سوفکس (SOFEX) نمائش میں پیش کیا گیا تھا۔
پیرابوٹ تقریباً 10 میٹر لمبا اور ایک ٹن وزنی ہے، سے جدید بکتر بند مواد سے محفوظ بنایا گیا ہے تاکہ گولیوں سے بچاؤ ممکن ہو۔اس میں تھرمَل کیمرے، اسلحہ و بارودی مواد کا پتہ لگانے والے سینسرز اور لائیو ویڈیو فیڈ کے لیے کنٹرول روم سے براہِ راست رابطہ موجود ہے۔یہ روبوٹ ریموٹ کنٹرول سے ماہر ٹیموں کے ذریعے چلایا جاتا ہے اور بعض کاموں میں نیم خودکار طریقے سے بھی عمل کرتا ہے۔
بدھ کی صبح اردنی محکمہ امنِ عامہ نے اعلان کیا کہ ایک خصوصی فورس کی جانب سے کارروائی کے دوران دو اشتہاریوں کو ہلاک کر دیا گیا۔
دونوں مطلوب افراد نے مکان کے اندر اپنی والدہ کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کرکے گرفتاری سے بچنے کی کوشش بھی کی۔روبوٹ کے استعمال نے اس کارروائی کے دوران اہلکاروں کی زندگیوں کو ممکنہ خطرات سے بچانے میں اہم کردار ادا کیا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos