توشہ خانہ ٹو کیس کا اڈیالہ جیل میں شیڈول ٹرائل دوبارہ منسوخ

اسلام آباد: بانی پاکستان تحریک انصاف کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کا آج اڈیالہ جیل میں مقررہ ٹرائل ایک بار پھر منسوخ کر دیا گیا۔

عدالتی ذرائع کے مطابق کیس کی نئی تاریخ سے متعلق آگاہی جوڈیشل کمپلیکس میں بعد ازاں فراہم کی جائے گی۔ آج کی سماعت میں پراسیکیوشن کو وکیلِ صفائی کے دلائل کے بعد جواب الجواب پیش کرنا تھا۔

واضح رہے کہ اس کیس کی گزشتہ سماعت بھی 29 اکتوبر کو منسوخ کی گئی تھی، جس کے باعث کارروائی مسلسل تاخیر کا شکار ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔