وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ عمران خان پروجیکٹ کے لانچ کے بعد ملک میں مہنگائی اور اقتصادی تباہی بڑھی ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے بتایا کہ 2017 میں مہنگائی 3 فیصد تھی جو چار سال میں بڑھ کر 40 فیصد ہو گئی۔
انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کو ریلیف دینا چاہتی ہے لیکن آئی ایم ایف کی شرائط کی وجہ سے یہ ممکن نہیں ہو پا رہا۔ مشیر نے مزید کہا کہ جیسے ہی آئی ایم ایف کا پروگرام مکمل ہوگا، عوام کو ریلیف دیا جا سکے گا۔
رانا ثنااللہ نے کہا کہ حکومت کی اولین ترجیح ملک کی ترقی اور عوام کے لیے آسانیاں فراہم کرنا ہے، اور جن لوگوں نے ماضی میں ملک کو نقصان پہنچایا، ان کے خلاف کارروائی بعد میں کی جا سکتی ہے۔
مزید برآں، انہوں نے ہری پور ضمنی الیکشن میں کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ کی طرف سے دھمکیوں، جھوٹے مقدمات اور گالم گلوچ کے باوجود مثبت نتائج سامنے آئے، جس سے ثابت ہوتا ہے کہ نفرت اور جھوٹ کا نتیجہ بہتر نہیں نکلتا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos