چوری شدہ موٹرسائیکل سے ایف سی ہیڈکوارٹرز پر خودکش حملہ کیا گیا

 

پشاور: محکمہ انسداد دہشتگردی نے ایف سی ہیڈکوارٹرز پر ہونے والے خودکش حملے کی تحقیقات میں اہم پیشرفت کا اعلان کیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق حملہ آوروں نے جو موٹرسائیکل استعمال کی تھی وہ چوری شدہ نکلی۔ موٹرسائیکل راولپنڈی سے چوری کی گئی تھی اور اس کی ایف آئی آر متعلقہ تھانے میں درج تھی۔

پولیس نے مزید بتایا کہ حملے سے متعلق متعدد مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر تفتیش جاری ہے۔

واضح رہے کہ 24 نومبر کو پشاور میں ایف سی ہیڈکوارٹرز پر خودکش حملے میں 3 اہلکار شہید اور 10 افراد زخمی ہوئے تھے، جبکہ 3 دہشتگرد بھی مارے گئے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔