فوٹو سوشل میڈیا
فوٹو سوشل میڈیا

وزیرِ اعلیٰ کے پی نے اڈیالہ روڈ پر دھرنا دیدیا

راولپنڈی:وزیرِ اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی نے راولپنڈی میں اڈیالہ روڈ پر دیگر رہنماؤں کے ہمراہ دھرنا دے دیا۔

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کو اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیرِ اعظم عمران خان سے جمعرات کو بھی ملنے نہیں دیا ہے، جس کے بعد وہ کارکنان کے ہمراہ جیل کے باہر ہی بیٹھ گئے ہیں۔

اس موقع پر راولپنڈی کے گورکھپور ناکے پر پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔پولیس نے سہیل آفریدی کو جیل کی طرف جانے سے روک دیا۔

وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا کہ جب تک بانی سے ملاقات نہیں کرنے دی جائے گی، ہم بیٹھے رہیں گے۔

خیال رہے وزیرِ اعلیٰ بننے کے بعد اب تک سہیل آفریدی پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان سے ملاقات نہیں کر سکے ہیں۔ پی ٹی آئی کے ترجمان کے مطابق وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا اب تک آٹھ مرتبہ عمران خان سے ملنے کے لیے اڈیالہ جیل آ چکے ہیں۔

خیال رہے گذشتہ کئی دنوں سے سابق وزیرِ اعظم عمران خان کی صحت سے متعلق قیاس آرائیاں سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں۔

جمعرات کی دوپہر اڈیالہ جیل کے باہر آمد کے موقع پر سہیل آفریدی نے ان افواہوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ’ہم چاہتے ہیں کہ آج ہماری ان سے ملاقات ہو جائے، کیونکہ غیر یقینی کی صورتحال میں اضطراب، تشویش بڑھ رہی ہے اور عوام میں بھی بے چینی کا باعث بن رہی ہے۔ ایسی کیفیت طویل ہوئی تو قوم سڑکوں پر آنے پر مجبور ہو سکتی ہے۔‘

’اگر آج بھی ملاقات کی اجازت نہ دی گئی تو ہم یہیں موجود ہیں اور اس کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل مشاورت سے طے کریں گے۔‘

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔