فائل فوٹو
فائل فوٹو

ڈیرہ اسماعیل خان: سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 22خوارج جہنم واصل

راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز نے انڈین پراکسی، فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن  کے دوران 22خوارج کو جہنم واصل کر دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران  سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے مقام کو موثر طریقے سے تلاش کیا اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 22 خوارج کو جہنم واصل کر دیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں پائے جانے والے کسی بھی ہندوستانی اسپانسر شدہ خارجی کو ختم کرنے کے لیے سینی ٹائزیشن آپریشن کیا جا رہا ہے، کیونکہ سیکیورٹی فورسز اور پاکستان کی قانون نافذ کرنے  والے اداروں کی جانب سے وژن عزم استحکام” کے تحت انسداد دہشت گردی کی مہم پوری رفتار سے جاری رہے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔