2025 میں کس ارب پتی کوبھاری خسارہ۔منافع کمانے والے10 امراکون ہیں؟

ایلون مسک 2025 میں منافع کمانے کی دوڑمیں 8 ویں نمبرپر ہیں پھربھی ان کے پاس دنیامیں سب سے زیادہ دولت ہے۔

بلوم برگ انڈیکس کے مطابق ایلون مسک نے رواں سال 14 اعشاریہ 8 ارب ڈالر کا منافع کمایاہے۔اس وقت ان کے پاس مجموعی دولت کا تخمینہ447 ارب ڈالر ہے اوروہ دولت مندترین انسان ہیں۔

2025 میں کمپیوٹرسائنٹسٹ اور گوگل کے شریک بانی لیری پیج کو سب سے زیادہ 105 ارب ڈالر منافع ہوا ۔وہ 273 ارب ڈالر کے ساتھ دنیامیں دوسرے امیر ترین شخص ہیں۔
گوگل کی مالک فرم الفابیٹ کے شریک بانی سرگی برن کو 97ارب ڈالر منافع ملا اور ان کی دولت 255 ار ب ڈالر ہے۔

لیری ایلیسن کو 70 اعشاریہ 2 ارب ڈالر منافع ہوا اور وہ 262 ارب ڈالر کی مجموعی دولت کے ساتھ ،ارب پتی کلب میں تیسری پوزیشن پرہیں۔جیف بیزوس نے 2025 میں 12 اعشاریہ 6ارب ڈالر مزید کمائے ، 251 ارب ڈالر کے ساتھ اس کلب میں ان کا پانچواں نمبر ہے۔

مارک زکربرگ کے حصے میں 16 اعشاریہ 6 ارب ڈالر اضافی آئے ہیں۔ 224 ارب ڈالر مجموعی اثاثے ہیں۔وارن بفٹ ٹاپ ٹین میں آخری ہیں۔ ان کے پاس 154 ارب ڈالر ہیں اور اس برس وہ 12 ارب ڈالر فائدے میں رہے۔

ٹاپ ٹین میں 9 امراکا تعلق امریکہ سے ہے اور ایک فرانسیسی ہیں ۔برنارڈ آرنالٹ کا اس فہرست میں ساتواں نمبر ہے ۔ان کی دولت 198ارب ڈالر اور 2025میں منافع 21 اعشاریہ 8 ارب ڈالر تھا۔

بلومبرگ ارب پتی انڈیکس کے مطابق امریکی ارب پتی اور مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس 2025 میں سب سے زیادہ نقصان اٹھانے والے ارب پتیوں میں سرفہرست رہے۔

گیٹس نے 40اعشاریہ4 ارب ڈالر کا نقصان اٹھایا، جس کی وجہ سے وہ دنیا کے سب سے امیر ارب پتیوں کی فہرست میں 15ویں نمبر پر چلےگئے، ان کی کل دولت 118 ارب ڈالر ہو گئی۔

بل گیٹس کو یہ نقصان اس کے باوجود اٹھانا پڑا کہ مائیکروسافٹ کی مارکیٹ ویلیو اس سال 14اعشاریہ5 فیصدبڑھ کر تقریباً 3اعشاریہ545 ٹریلین ڈالر ہو گئی، جس سے یہ دنیا کی مارکیٹ ویلیو کے لحاظ سے چوتھی بڑی کمپنی بن گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔