اسلام آباد: سپریم کورٹ میں موسم سرما کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری ہوگیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سپریم کورٹ میں 18 دسمبر 2025 سے 31 دسمبر 2025 تک تعطیلات ہوں گی۔
سپریم کورٹ یکم جنوری 2026 کو چھٹیوں کے بعد دوبارہ کھلے گی،تاہم تعطیلات کے دوران بھی سپریم کورٹ کے دفاتر کھلے رہیں گے۔تعطیلات کے دوران فوری نوعیت کے مقدمات کی سماعت ہوگی۔
یاد رہے کہ چند دن پہلے وفاقی آئینی عدالت نے بھی موسمِ سرما کی تعطیلات کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی آئینی عدالت 14 دن کے لئے بند رہے گی، 22 دسمبر 2025 سے 4 جنوری 2026 تک تعطیلات ہوں گی۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos