نیو دہلی: بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں قائم پاکستان کے ہائی کمیشن کی کوششوں کی بدولت 3 پاکستانی شہریوں کو رہا کردیا گیا۔
پاکستان ہائی کمیشن کے مطابق کمیشن کی کوششوں کی وجہ سے بھارت میں قید تین پاکستانی رہا ہوگئے ہیں۔
بیان میں کہا گیا کہ بھارت سے رہائی پانے والے پاکستانیوں میں اصغرعلی، رمضان اور محمد ادریس شامل ہیں جو ہائی کے بعد واپس وطن پہنچ گئے ہیں۔
ہاکستان ہائی کمیشن نے بتایا کہ پاکستانی شہری بھارتی جیل سے رہائی کے بعد واہگہ بارڈر کے راستے واپس وطن پہنچے ہیں۔
مزید بتایا گیا کہ ہائی کمیشن بھارت میں موجود تمام پاکستانی قیدیوں کی رہائی اور وطن واپسی کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گ
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos