صدرِ آصف زرداری کا نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد کا دورہ

اسلام آباد: صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی (این ڈی یو) اسلام آباد کا دورہ کیا اور 27 ویں نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ کے شرکا سے خطاب کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ورکشاپ میں ارکانِ پارلیمنٹ، سینیئر سول اور عسکری افسران، اور تعلیمی و سول سوسائٹی کے نمائندگان نے شرکت کی۔ ورکشاپ کا مقصد قومی طاقت کے مختلف عناصر کے باہمی تعلق کو جامع قومی سلامتی کے فریم ورک کے تحت سمجھنا تھا۔

صدر زرداری نے خطاب میں شرکا کو ورکشاپ کی کامیاب تکمیل پر مبارکباد دی اور قومی سلامتی کے شعور کو مضبوط بنانے میں اُن کی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے موجودہ قومی سلامتی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے بصیرت افروز قیادت، قومی یکجہتی اور مربوط پالیسی سازی کی اہمیت پر زور دیا۔

نیشنل سکیورٹی ورکشاپ قومی سطح پر مکالمے کے فروغ، ادارہ جاتی صلاحیت میں اضافہ، اور پورے ملک میں یکساں قومی سلامتی کے نقطۂ نظر کو مضبوط بنانے کا اہم پلیٹ فارم ہے۔ دورے کے اختتام پر صدرِ پاکستان نے شرکا میں اسناد بھی تقسیم کیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔