جھنگ:سابق صدر ڈسٹرکٹ بار سمیت 4 افراد قاتلانہ حملے میں جاں بحق

جھنگ میں سابق صدر ڈسٹرکٹ بار ایڈووکیٹ منیر احمد سدھانہ اور تین دیگر افراد موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایڈووکیٹ منیر احمد کی گاڑی پر دو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے اندھا دھند فائرنگ کی۔ فائرنگ کے نتیجے میں گاڑی کا ڈرائیور اور ایک راہگیر بھی موقع پر جاں بحق ہو گئے، جبکہ شدید زخمی ایڈووکیٹ منیر احمد سدھانہ کو ٹراما سینٹر منتقل کیا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

حادثے کے بعد لاشوں کو مارچری منتقل کر دیا گیا ہے، اور پولیس نے جائے وقوعہ پر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں۔ ملزمان کی تلاش کے لیے چھاپے اور سرچ آپریشن جاری ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔