عالمی مقابلہ حسن قرات میں ملائشیا فاتح،پاکستان کی تیسری پوزیشن

عالمی مقابلہ حسن قرات ملائشیانے جیت لیا،ایمن رضوان اول انعام کے حقدارقرارپائے۔انہیں50 لاکھ روپے انعام سے نوازاگیا،ایران کے قاری عدنان مومن ہمیشہ نے دوسری اور پاکستان کے قاری عبدالرشید نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔دوسری پوزیشن والے کو 30 لاکھ روپے اور تیسرے نمبر والے قاری کو 20 لاکھ  روپے انعام دیا گیا۔

افغانستان کے قاری چوتھے، انڈونیشیا کے قاری نے مقابلے میں پانچویں اور مراکش کے قاری نے چھٹی پوزیشن حاصل کی۔

اس مقابلے کا انعقاد وزارت مذہبی امور نے کیا تھاجو 4 دن تک جاری رہا۔ پاکستان کے نامور قاری سیدصداقت علی نے چیف جج کے فرائض انجام دیئے۔

بین الاقوامی مقابلہ حسن قرأت میں دنیا کے 37 ممالک سے آئے قاری حضرات نے شرکت کی

تقسیم انعامات کی تقریب کنونشن سنٹر اسلام آبادمیں ہوئی۔نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے انعامات تقسیم کیے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے مختلف ممالک سے آئے شرکاء کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ یہ بین الاقوامی تقریب سالانہ بنیادوں پر منعقد کی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔