سندھ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات کے غیرحتمی نتائج آگئے۔ یہ انتخابات اس اعتبار سے اہم ہیں کہ انہیں آئینی ترمیم کے حامی اور مخالف وکلا گروپوں کے درمیان مقابلہ تصور کیا جا رہا تھا۔
انتخابات کے بعد ہفتہ کو نتائج سامنے آئے تو صدر کی نشست پرحسیب جمالی 2679 ووٹ حاصل کرکے کامیاب ہوگئے جبکہ سرفرازمیتلو نے 2604 ووٹ حاصل کیے۔
جنرل سیکرٹری کی نشست پر فریدہ منگریو 2582 ووٹوں سے کامیاب ہوئیں، بیرسٹر عمران علی مٹھانی 1463 ووٹوں کے ساتھ دوسرے اور موجودہ سیکرٹری مرزا سرفراز احمد 1257 ووٹوں کے ساتھ تیسرے نمبرپر رہے۔
نائب صدر طاہر اقبال ملک 1483 ووٹوں سے منتخب ہوئے جب کہ اعزازی ٹریژرار نعمت اللہ شاہ بنے جنہیں 3066 ووٹ ملے۔
وکلا برادری کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ حسیب جمالی نے پیپلز لائرز فورم اور مسلم لیگ لائرز کے حمایت یافتہ امیدوار کو شکست دی ہے اور یہ آئینی ترامیم کے مخالفین کی کامیابی ہے۔
ذرائع کے مطابق نوجوان وکلا کے ووٹوں نے اس کامیابی میں اہم کردار ادا کیا ہے اور سوشل میڈیا سے متاثر نوجوان وکلا پی ٹی آئی کے حامی تصور کیے جاتے ہیں۔
تاہم اس فتح میں حسیب جمالی کے اپنے پروفائل کا بھی اہم کردار مانا جا رہا ہے۔ حسیب جمالی س سے پہلے اس ایسوسی ایشن کے سیکرٹری بھی کامیاب ہوچکے ہیں، وہ شعبہ قانون سے تعلق رکھنے والے اہم خاندان کے چشم و چراغ ہیں،،انکے والد انور ظہیر جمالی چیف جسٹس پاکستان رہ چکے ہیں، انکی والدہ بھی عدلیہ سے وابستہ رہیں اور بھائی بھی وکالت کے شعبے سے وابستہ ہیں۔
حالیہ الیکشن اس وقت اہم ہوگیا جب سندھ ہائیکورٹ کی انتظامیہ نے آئینی ترمیم کے خلاف ہونے والے آل سندھ لائرز ایکشن کمیٹی کے کنونشن پر پابندیاں عائد کی تھی۔ جس کے بعد کنونشن بار کے بجائے باہر منعقد ہوا۔
نتائج آنے کے بعد ہوائی فائرنگ
انتخابی نتئاج آنے کے بعد وکلا کی جانب سے ہوائی فائرنگ کی گئی۔ ذرائع کے مطابق سندھ ہائیکورٹ بار کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ پڑھے لکھے وکلا نے اس انداز میں انتخابی فتح کا جشن منایا۔ ماضی میں فائرنگ کی روایت نہیں رہی ہے۔
امت کو ہوائی فائرنگ کی فوٹیج بطور خاص موصول ہوئی۔
ایک کلپ میں کم از کم تیس سیکنڈ تک مسلسل فائرنگ کی اوازیں سنائی دیتی ہیں۔
یہ کسی شادی کے باراتی نہیں بلکہ سندھ ہائیکورٹ کے وکلا ہیں
سندھ ہائیکورٹ بار کی تاریخ میں پہلی مرتبہ انتخابی فتح کے بعد اس انداز میں فائرنگ کی گئی
جشن کی یہ ویڈیو امت ڈیجٹل کو بطور خاص موصول ہوئی.
ایک ویڈیو کلپ میں کم از کم 30 سکینڈ گولیاں چلتی دکھائی دیتی ہیں.
وکلا برادری کے… pic.twitter.com/UQCvrGqRCv— Daily Ummat (@ummatdigitalpk) November 29, 2025
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos