اسلام آباد ،نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان غزہ کے لیے مجوزہ امن فورس میں فوجی دستے بھیجنے کے لیے تیار ہے، تاہم اس فورس کے اختیارات، مینڈیٹ اور کردار کو پہلے واضح کرنا ضروری ہے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کو غیر مسلح کرنا پاکستان کی ذمہ داری نہیں بنتی، یہ معاملہ فلسطینی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے دائرہ اختیار میں آتا ہے۔ ان کے مطابق اسی نکتے پر انڈونیشیا نے بھی اپنے تحفظات ظاہر کیے ہیں۔
وزیر خارجہ نے بتایا کہ انٹرنیشنل اسٹیبلائزیشن فورس میں پاکستانی فوج کی شمولیت کے حوالے سے پاکستان نے یہ شرط رکھی ہے کہ فورس کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی منظوری حاصل ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے فیلڈ مارشل سے مشاورت کے بعد اصولی طور پر فوج بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کی درخواست پر پاکستان آج افغانستان کے عوام کے لیے خوراک اور دیگر انسانی امداد بھجوانے کا فیصلہ بھی کرے گا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos