مردان،اہم سیاسی شخصیت کی سگریٹ فیکٹری پر ایف بی آر کا چھاپہ،فیکٹری سیل

 

مردان — فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے مردان میں ایک سگریٹ فیکٹری پر چھاپہ مار کر غیر قانونی سگریٹ کے 62 کارٹن ضبط کر کے فیکٹری کو سیل کر دیا ہے۔

ایف بی آر کے ذرائع کے مطابق ضبط شدہ سگریٹس پر ٹیکسز ادا نہیں کیے گئے تھے، جس پر مالکان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ سیل کی گئی فیکٹری سینیٹر دلاور خان کی ملکیت ہے، اور سیاسی دباؤ کے باوجود ایف بی آر نے کارروائی مکمل کی۔ ایف بی آر نے مزید کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت کے مطابق غیر قانونی سگریٹس تیار کرنے والی فیکٹریوں کے خلاف اقدامات جاری ہیں اور کسی قسم کے سیاسی اثر و رسوخ کو قبول نہیں کیا جائے گا۔

دوسری جانب سینیٹر دلاور خان نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ وہ اس وقت اپنے گاؤں میں موجود نہیں تھے اور انہیں اپنی فیکٹری پر چھاپے کے بارے میں کوئی علم نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔