ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کو رعایت نہ دی جائے،آئی جی پنجاب

 

لاہور — آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں اور انہیں گرفتار کر کے حوالات میں بند کیا جائے۔

انہوں نے واضح کیا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے ملزمان کو حوالات میں رکھا جائے اور کسی کو شخصی ضمانت پر رہائی نہ دی جائے۔ گرفتار افراد عدالت سے ضمانت حاصل کرنے کے بعد ہی رہا ہوں گے۔

خیال رہے کہ دو روز قبل وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بھی ٹریفک پولیس کو ایک ماہ کا وقت دیا تھا اور کہا تھا کہ اگر ٹریفک نظام میں بہتری نہ آئی تو محکمہ ٹریفک پولیس کے متبادل اقدامات لانے پر غور کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔