سابق وزیرِاعظم خالدہ ضیاء کی حالت تشویشناک، آئی سی یو میں داخل

بنگلادیش کی سابق وزیرِاعظم بیگم خالدہ ضیاء کی صحت انتہائی نازک ہونے کے باعث انہیں آئی سی یو منتقل کر دیا گیا ہے۔ خالدہ ضیاء پھیپھڑوں کے انفیکشن سمیت متعدد بیماریوں میں مبتلا ہیں، اور ان کے اہلِ خانہ اور پارٹی رہنما عوام سے دعاؤں کی اپیل کر رہے ہیں۔

بی این پی کے سیکریٹری جنرل کے مطابق خالدہ ضیاء کی حالت نازک ہے، جبکہ ان کے ذاتی معالج نے بتایا کہ وہ علاج پر ردِعمل دے رہی ہیں۔ خالدہ ضیاء کے بڑے صاحبزادے طارق رحمان نے بھی عوام سے والدہ کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کرنے کی درخواست کی ہے۔

واضح رہے کہ خالدہ ضیاء تین مرتبہ بنگلادیش کی وزیرِاعظم رہ چکی ہیں اور انہیں 2018 میں بدعنوانی کے الزامات پر قید کیا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔