فائل فوٹو
فائل فوٹو

چیف آف ڈیفنس فورسز کی تعیناتی کا عمل شروع ہو چکا ہے ، خواجہ آصف

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ چیف آف ڈیفنس فورسز (سی ڈی ایف) کے نوٹیفکیشن سے متعلق غیر ضروری اور غیر ذمے دارانہ قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں۔

انھوں نے سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر لکھا کہ نوٹیفکیشن جاری کرنے سے متعلق ’عمل شروع ہو چکا ہے۔‘ خواجہ آصف نے کہا کہ وزیر اعظم جلد وطن واپس آ رہے ہیں۔ خواجہ آصف نے کہا کہ نئے سی ڈی ایف کے بارے میں نوٹیفکیشن مناسب وقت پر کر دیا جائے گا۔ اس بارے میں کسی قیاس آرائی کی کوئی گنجائش نہیں ۔

خیال رہے کہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا فوج سے 27 نومبر کو ریٹائر ہو گئے ہیں۔ ساحر شمشاد مرزا فوج کے آخری چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی ہیں کیونکہ 27ویں آئینی ترمیم کے تحت اب یہ عہدہ ختم کر دیا گیا ہے۔ اس ترمیم میں ایک نیا عہدہ چیف آف ڈیفینس فورسز کا متعارف کرا گیا ہے جس پر بری فوج کے سربراہ ہی فائز ہوں گے۔

یہ خیال کیا جا رہا تھا کہ 27 نومبر کے بعد عاصم منیر کے پاس چیف آف ڈیفنس فورسز کے عہدے کا اضافی چارج بھی ہوگا۔ تاہم ابھی تک وفاقی حکومت نے ابھی تک اس متعلق باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا ہے۔ اب اس کی تصدیق باقاعدہ وزیر دفاع نے بھی کر دی ہے۔

وفاقی حکومت سمیت اس نئے عہدے کی حمایت کرنے والوں کا کہنا ہے کہ اس سے افواج پاکستان میں فیصلہ سازی مزید مربوط ہو گی اور تینوں مسلح افواج کے درمیان ہم آہنگی بڑھے گی۔ لیکن ان ترامیم پر تنقید کرنے والوں کا مؤقف ہے کہ ان ترامیم کے نتیجے میں طاقت کا توازن بری فوج (آرمی) کے حق میں ہو گا اور اس سے لامحالہ ایئر فورس اور نیوی میں بے چینی بڑھے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔