فوٹو سوشل میڈیا
فوٹو سوشل میڈیا

پی ٹی آئی کا منگل کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر احتجاج کا اعلان

پشاور: پاکستان تحریک انصاف نے 2 دسمبر کو اسلام آباد ہائیکورٹ اور اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج کا اعلان کیا ہے۔

پشاور میں پریس کانفرنس  کرتے ہوئے خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا کہ تمام پارلیمنٹیرین اسلام آباد اور راولپنڈی میں احتجاج کریں گے جبکہ اس احتجاج میں  کارکن شریک نہیں ہوں گے۔ ان کے مطابق کارکنان اپنا احتجاج صوابی میں کریں گے۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ 4 نومبر سے عمران خان کو قید تنہائی میں رکھا ہوا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس عرصے میں عمران خان سے نہ ان کی بہنوں، نہ وکلا، نہ ہی پارٹی رہنماؤں اور نہ ڈاکٹرز کی ان سے ملاقات کرائی جا رہی ہے اور انھیں مکمل قید تنہائی میں رکھا ہوا ہے۔

 وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا کہ ’دو دن قبل جب عمران خان سے متعلق ایک تشویشناک خبر سامنے آئی تو ہم سب اڈیالہ جیل کے باہر چلے گئے اور درخواست کی کہ بہنوں میں سے کسی کو دو منٹ کی ملاقات کا وقت دے دیا جائے تاکہ ان کی تسلی ہو جائے مگر پوری رات کسی کو عمران خان سے ملنے کی اجازت نہیں مل سکی۔‘

انھوں نے کہا کہ اس کے بعد ہم صبح اسلام آباد ہائیکورٹ گئے کہ ساری صورتحال سے ہم انھیں آگاہ کریں مگر وہاں چیف جسٹس نے بھی ملنے سے انکار کر دیا۔

وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا کہ ’منگل کے دن تمام اسمبلیوں کے اراکین اسلام آباد ہائیکورٹ کے سامنے پرامن احتجاج کریں گے تاکہ عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے مقدمات جلد از جلد سنا جائے اور اس کے بعد عمران خان کی بہنوں سے اظہار یکجہتی کے لیے اڈیالہ جیل کے باہر جائیں گے۔‘

انھوں نے کہا کہ منگل کو ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی تو پھر اس کے بعد بعد لائحہ عمل بنایا جائے گا۔

وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا کہ ’احتجاج کرنا پارٹی قیادت کا کام ہے لیکن بطور کارکن احتجاج کیا۔سہیل افریدی نے کہا کہ دیگر صوبوں کے وزیراعلی کو ہیلی کاپٹر میں لے جایا جاتا ہے لیکن میرا پاسپورٹ بند کیا گیا۔

انھوں نے کہا کہ ’ضلع خیبر کے علاقہ تیراہ میں میری ذاتی زمین نہیں خاندانی زمین ہے۔‘ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ’میرے حوالے سے باتیں توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔‘

انھوں نے کہا کہ آبائی علاقے کے حوالے سے میرے خلاف پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، یہ صرف لوگوں کو گمراہ کیا جارہا ہے۔

وزیر اعلی سہیل آفریدی نے کہا کہ  ہمارے ہاتھ سے آدھا خیبرپختونخوا نہیں گیا یہاں کارکردگی ہو رہی ہے تو ہمیں تین مرتبہ حکومت ملی۔

انھوں نے کہا کہ 25 لاکھ سے زائد لوگ پاکستان چھوڑ کر جا چکے ہیں۔ وزیراعلی نے کہا کہ کاروباری طبقہ ملک چھوڑ رہا ہے پریشان ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔