وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات شفیع جان نے صوبے میں گورنر راج کے حوالے سے خبروں پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ وفاقی حکومت کا صوابدیدی اختیار ہے اور اگر وہ چاہتے ہیں تو آج ہی گورنر راج نافذ کر دیں۔
شفیع جان نے کہا کہ گورنر راج جیسے کسی بھی ایڈونچر کی کوشش پر فوری ردعمل سامنے آجائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ عطا اللہ تارڑ نے بے بنیاد الزامات لگائے ہیں اور انہیں یہ ثابت کرنا ہوگا کہ صوبائی سیاسی رہنماؤں کا دہشت گردوں سے کوئی تعلق یا گٹھ جوڑ ہے۔
دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ گورنر راج کی باتیں علی امین گنڈاپور کے جانے سے پہلے بھی کی جاتی رہی ہیں۔ ان کے مطابق کئی بار گورنر خود اس کا ذکر کر چکے ہیں اور وفاقی وزراء بھی یہ معاملہ بیان کر چکے ہیں، اس لیے یہ کوئی نئی بات نہیں۔ آج یہ معاملہ دوبارہ کسی مخصوص ایجنڈے کے تحت اٹھایا گیا ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos