ایمن شیف۔ انسٹاگرام

دبئی کے نئے ریستوران میں اے آئی شیف موجود

دبئی میں ایک نیاریستوران کھلاہے جس کے پاس روبوٹ شیف ہے۔ووہو(Woohoo) نامی اس ریسٹورنٹ کامینیو ایک اے آئی پروگرام سے تیار کیا جاتاہے جسے ’’ شیف ایمن‘‘ کا نام دیاگیاہے۔وہ ہزاروں کھانے پکانے کی ترکیبیں جانتاہے اوراسےطویل تحقیق سے سائنسی طرزپر کھانے تیارکرنے کی تربیت حاصل ہے۔ ریسٹورنٹ کے مطابق، شیف ایمان مینیو کو بہتر بنانے اور ذائقوں کا توازن قائم رکھنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

البتہ کھانا تیار اور پیش کرنے کا اصل کام فی الحال انسانوں کے ہاتھ میں ہی ہے۔ ترک شیف کھانا پکانے اور ڈش تیارہوجانے پر آخری نگرانی کرتے ہیں۔انہوں نے بتایاکہ وہ ہمیشہ اے آئی شیف سے متفق نہیں ہوتے۔ان کا کہناہے کہ اگر میں چکھوں اور وہ بہت تیز مصالحے والا ہو تو میں دوبارہ شیف ایمان سے بات کرتا ہوں۔ پھر ہم مل کر صحیح توازن تک پہنچ جاتے ہیں۔

ریسٹورنٹ کے ترک شریک بانی کا کہنا ہے کہ آنے والے وقت میں شاید اے آئی انسانوں سے بہتر ڈشز بنا سکے۔

ووہو کامینیو زیادہ تر انٹرنیشنل فیوژن کھانوں پر مشتمل ہے، مگر کچھ اے آئی تخلیقات بھی شامل ہیں۔

اے آئی شیف کا ریستوران دبئی میں مقبول ہو رہا ہے۔ایک خاتون گاہک نے کہا کہ وہ اس ریسٹورنٹ کے چرچے سن کر آئیں ،یہ بہت تخلیقی آئیڈیا ہے، تو میں نے سوچا کہ اسے خود دیکھنا چاہیے۔ ڈشز واقعی غیر معمولی تھیں۔

ووہوکا کہناہے کہ یہ دنیاکے اولین ریستورانوں میں سے ہے جہاں اے آئی اور انسانی شیف مل کر کام کرتے ہیں۔تاہم سوشل میڈیااکائونٹ پر شیف کے پروفائل میں درج ہے کہ یہ دنیاکا پہلا اے آئی شیف ہے۔ریسٹورنٹ سوشل میڈیا پر بھی چھایا ہوا ہے، جہاں ایک انسٹاگرام اکاؤنٹ صارفین کے لیے ٹپس اور ترکیبیں شیئر کرتا ہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔