سوشل میڈیا فوٹو

’’اللہ کے واسطے میرا بچہ لادو‘‘۔ غمزدہ ماں کی دلخراش فریادیں

کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں کھلے مین ہول کے اندر کم سن بچے کو نکالنے کے لیے فلاحی تنظیم فکس اٹ کا فجرکے بعد بھی آپریشن جاری ہے۔

تنظیم نے اپنے فیس بک پیج پر دعویٰ کیا ہے کہ اپنی مدد آپ کے تحت بچے کو تلاش کرنے کی کارروائی جاری ہے۔ انتظامیہ کی غفلت سے حادثہ پیش آیا لیکن ادارے غائب ہیں۔

سوشل میڈیاپر ایک وائرل وڈیومیں جائے حادثہ پر بچے کی غم سے نڈھال والدہ پچھاڑیں کھاتی اور بین کرتی ہوئی دکھائی دیتی ہیں۔اس وڈیومیں ان کی دل خراش فریادیں دل دہلادینے والی ہیں،وہ کہتی ہیں اللہ کے واسطے میرابچہ لادو،میں مرجائوں گی۔صدمے سے خاتون پر ہذیاتی کیفیت چھائی ہوئی تھی اور وہ پوچھ رہی تھیں کہ کون گیاہے اندر۔

سیاسی وسماجی رہنماعالمگیر خان کا میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہناتھاکہ انتظامیہ کا کوئی بند ہ یہاں موجود نہیں، مشینری بھی ایک ٹھیکے دار کی ہے۔ انہوں نے کچھ عرصہ پہلے پیش آنے والے ایسے ہی ایک واقعے کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ آج تک اس بچے کا پتانہیں چلالیکن انتظامیہ پر کوئی اثرنہیں ہوا۔مین ہول اسی طرح کھلے ہوئے ہیں۔ یہ شہر ہے یا موئن جودڑو۔

کھلے مین ہول میں گرنے والے بچے کی عمر تین یا چارسال بتائی جاتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔